10 اکتوبر 2014 - 14:11
پاکستان کا اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنا قابل قبول نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے پولیس چیف نے آج نمازجمعہ سے پہلے خطاب کیا۔ انہوں نے نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ سرحدوں کو پرامن رکھنے میں ہمارے ہمسایہ ملک پاکستان کا اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنا ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل احمدی مقدم نے کہا کہ اگر پاکستان دہشتگردوں کو پکڑنے سے قاصر ہے تو ہمیں اجازت دے ہم خود پاکستان میں دہشتگردوں کےپیچھے جائيں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ہرگز قابل قبول نہیں ہے کہ ہم سرحد پر زیرو پوائنٹ پر کھڑے ہوکر یہ دیکھتے رہیں کہ ہمسایہ ملک سے دہشتگرد آئيں اور ہمیں نقصان پہنچاکر چلے جائيں اور اس کی انٹلجنس کی حمایت میں رہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ ایران کے پولیس چیف نے جمعرات کو کہا تھا کہ یہ ہرگز قابل قبول نہیں ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کے لئے پرامن جائے پناہ بن جائے۔ واضح رہے دہشتگردوں نے بدھ کے روز جنوب مشرقی صوبے سیستان وبلوچستان کے سرحدی شہر سراوان میں حملے کرکے چار سکیورٹی اھلکاروں کو شہید کردیا تھا۔

.......

/169